فکر اقبال سے دوری کا نتیجہ داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی جیسے گروہوں کا وجود ہے ، پیر معصوم نقوی
اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکہ سے گدائی کی بجائے خود انحصاری پر عمل کریں ، جے یو پی کے سربراہ کا فکر اقبال سیمینا رسے خطاب
پیر 9 نومبر 2015 22:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ علامہ محمداقبال کی شاعری اور فکر اقبال کو فروغ دے کر داعش جیسی انتہا پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہے ۔جے یو پی داتا گنج بخش ٹاون کے زیر اہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقد ہ فکر اقبال سیمینار سے خطاب میں پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔
مگر افسوس کہ حکمرانوں کو یہ نظر نہیں آرہااور وہ پاکستان میں اس ناسورکی موجودگی سے ہی انکاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقبال کے بعد امت مسلمہ میں کوئی فلسفی پیدا نہیں ہوا، جس کی وجہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا رجحان ہے۔(جاری ہے)
اور اسی فکر کا نتیجہ داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی جیسی انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کا وجود ہے ، جنہو ں نے اسلام کو بدنام کیا اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مغربی میڈیا انہیں مسلمان بنا کر پیش کرتا ہے۔
اور صوفیا کی پرامن تعلیمات کو غلط رنگ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری عشق مصطفی، محبت اہل بیت ، اتحاد امت اور فلسفہ خودی سے لبریز ہے، جس پر عمل کرکے امت اپنا عالمی کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال ایسا شاعر ہے جس نے امت کا وقار بلند کرنے کے لئے نظریہ خودی اور غیرت کا درس دیا۔ اب ضرورت ہے کہ حکمران غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلا کر گداگری کرنے کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں ، اپنے ذاتی تعیش کو چھوڑ کر سادگی کا مظاہرہ کریں تو انہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے نجات بھی حاصل ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو بھی فکر اقبال کا مطالعہ کرکے عوام کوسیاسی اور جمہوری حقوق دینے کے لئے اصلاحات نافذکرنی چاہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.