تعظیم رسول ﷺ، حرمت رسولﷺ ، محبت رسول ﷺمومن کا سر مایہ ہے، حاجی محمد رفیق پر دیسی
منگل 10 نومبر 2015 17:34
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) برکا تی فاؤنڈیشن کے تحت دارالعلوم برکا تیہ گلشن اقبال میں منعقدہ حرمت رسولﷺ کانفرنس سے محسن اہلسنت چیئرمین وٹرسٹی برکاتی فاؤنڈیشن حاجی محمد رفیق پردیسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعظیم رسول ﷺ ، محبت رسولﷺ ، حرمت رسول ﷺ،مومن کا سر مایہ ہے۔ایمان کی تکمیل محبت رسول ﷺ سے مشروط ہے اور جب تک ہر چیز سے بڑھ کر رسول اﷲ ﷺ سے محبت نہ کی جائے ایمان کامل نہیں ہوتا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ناموس مصطفی پر کوئی مسئلہ پیدا ہواتو عاشقان مصطفی نے بے دریغ قربانیاں دیں اور کبھی اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی کیونکہ حرمت رسول ﷺ سب سے مقدم و اعلیٰ ہے۔
حاجی محمد رفیق پردیسی نے مزید کہا کہ کوئی حکومتی عہدہ لے کر یا کوئی بڑی تعلیمی ڈگری لے کر عقل قل نہیں بن سکتا۔(جاری ہے)
اہل ایمان کسی بھی عہدیدار اور ذمہ دار کو یہ ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ناموس رسالت کے خلاف ہرزاسرائی کرے۔ کانفرنس سے برکاتی فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم اعلیٰ مفتی وسیم ضیائی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم کی عوام پاکستان ہر گز اجا زت نہیں دیں گے اور اگر بیرونی اشاروں پر ایسی کوئی ناپاک جسارت کی کوشش کی گئی تو کراچی تا خیبر عاشقان مصطفی ناموس رسالت کے دفاع میں میدا ن عمل میں ہوں گے۔
مفتی وسیم ضیائی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ غازی ممتاز قادری کا کیس شرعی عدالت میں سنا جائے اور شریعت کے اصولوں کے مطابق شرعی فیصلہ کیا جائے ۔ کانفرنس سے برکا تی فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماء حاجی توفیق نے کہا کہ غازی ممتاز قادری کو رہا کیا جائے کیونکہ یہ مطالبہ اب عوامی آواز بن چکا ہے۔کانفرنس سے مرکزی رابطہ سیکریٹری قاری انور ہجویری ، مولانا شفاعت قادری، ضلع ناظم مولانا اقبال قادری ، مولانا عبدالعلیم قادری ، مفتی نثار نقشبندی، مفتی رضوان قادری، مولانا عبداﷲ کامل ،فخر عالم نورانی مولانا کمال قادری، مولانا زبیر قادری، علا مہ زاہد قادری، مولانا ممتاز چشتی ،مرشد عالم سہروردی اور دیگر علماء نے خطاب و خصوصی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.