درآمدی اشیاء پر 1فیصد اضافی ڈیوٹی اور رعائیتیں ختم کرنے سے درآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگی،راجہ وسیم حسن
منگل 10 نومبر 2015 17:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری رکنے کیلئے40ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے حوالے سے سیلز ٹیکس سپیشل پروسیجرز کے ذریعے رعایتی جنرل سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے چھوٹ ختم کرنے ، اشیاء کی درآمد پر ایک فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے ، ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح دس فیصد بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے سمیت ریگولیٹری 10فیصد سے15فیصد بڑھانے سمیت دیگر تجاویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء پر1فیصد اضافی ڈیوٹی اور رعائتیں ختم کرنے سے درآمدات میں کمی کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قرضوں کے حصول اور آئی ایم ایف کی شرائط پر40ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ صنعتی شعبہ پر ڈالنا چاہتی ہے جس سے صنعتی ترقی پر منفی اثرات پڑیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی و دیگر وجوہا ت کی بناء پر پہلے ہی ملکی درآمدات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔اب مزید ٹیکسوں کے بوجھ سے درآمدات میں مزید کمی سے صنعتکار متاثر ہوگا ۔
راجہ وسیم حسن نے کہا کہ درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافہ سے درآمدی اشیاء مہنگی ہوجائیں گی اور بیرون ملک میں مہنگی اشیاء کے باعث پاکستانی اشیاء کی طلب میں کمی سے درآمدات میں مزید کمی واقع ہوگی ۔ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ اور عوام متاثر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ سے بجلی گیس کے بلوں سمیت دیگر مدوں میں انڈسٹریز پر اضافی بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر 40ارب کے تمام کے تمام ٹیکس صنعتکاروں پر لگارہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے اوریہ فیصلہ صنعتی شعبہ کی تنزلی کا باعث بنے گا۔کسٹم ڈیوٹی وریگولیٹری ڈیوٹی میں ردوبدل کیلئے ایس آر او568(1)/2015اور ایس آر او568(1)/2015میں ترمیم منی بجٹ ہوگی۔جس کے معیشت پر منفی اثرات رونما ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.