پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدرممنون حسین
تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہیے،نائیجیرین سینیٹرسے ملاقات میں گفتگو
منگل 10 نومبر 2015 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یہ بات صدر مملکت نے نائیجیریا کی ریاست سکوٹوکے سابق گور نر بھی رہے ہیں،سینیٹر ڈاکٹر علی یووماگاناکرہ سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو تعلیم، زراعت ، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہیے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نئی جہت دینے کے لیے اعلیٰ سرکاری رابطے، پارلیمانی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر ممنون نے تجویز کیا کہ نائیجیریا کی افواج پاکستان کے دفاعی اداروں میں تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ صدر مملکت نے جناب محمد بْہاری کو نائیجیریا کے صدر بننے پر مبارک باد دی اورنائیجیریا کی خوش حالی اور امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر علی یورماگاتاکاردا نے کہا کہ نائیجیریا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.