پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کو تعلیم، زراعت ، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے
صدر ممنون حسین کی نائیجیریا کے سینیٹر ڈاکٹر علی یووماگاناکرہ سے ملاقات کے دوران گفتگو
منگل 10 نومبر 2015 21:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کو تعلیم، زراعت ، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ وہ منگل کو یہاں ایوان صدر میں نا ئیجیریا کی ریاست سکوٹوکے سابق گور نر سینیٹر ڈاکٹر علی یووماگاناکرہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
صدر مملکت نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو تعلیم، زراعت ، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نئی جہت دینے کے لیے اعلیٰ سرکاری رابطے، پارلیمانی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر ممنون نے تجویز کیا کہ نائیجیریا کی افواج پاکستان کے دفاعی اداروں میں تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ صدر مملکت نے جناب محمد بْہاری کو نائیجیریا کے صدر بننے پر مبارک باد دی اورنائیجیریا کی خوش حالی اور امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر علی یورماگاتاکاردا نے کہا کہ نائیجیریا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.