آصف زرداری کی دیوالی کے موقع پر پاکستان میں مقیم ہندوؤں کو مبارکباد پیش
بین المذاہب ہم آہنگی کو مستحکم کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے،سابق صدر کا دیوالی کے موقع پر پیغام
منگل 10 نومبر 2015 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو مستحکم کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دیوالی پر ہندوؤں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہمیں اپنے اس عزم کو دوہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور اسے مذہبی جنونیت کے خاتمے کے لئے استعمال کریں گے۔ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جس میں اچھائی برائی پر فتح مند ہوتی ہے اور ہر اچھائی کا ساتھ دیتے ہوئے برائی کو ختم کرنے کی جدوجہد کرتے رہنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہندو اور دیگر تمام اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں اور انہیں مساوی حقوق کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عہد کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کا احترام کرتے رہیں گے جس میں یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے اور یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ طارق ورکمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.