زلزلہ زدہ علاقوں میں برفباری،متاثرین کی مشکلات ناقابل برداشت ہوگئیں
بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے، ملا لہ
بدھ 11 نومبر 2015 11:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،جس کے باعث متاثرین زلزلہ کی مشکلات ناقابل برداشت ہونے لگی ہیں ،ملالہ یوسف زئی نے امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مزید کچھ کرنے کی اپیل کی ہے۔زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور برفباری سے پیدا مشکلات کے باوجود پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے تاہم صحت کی سہولیات سخت موسم کی وجہ سے ناکافی ثابت ہورہی ہیں ،مالاکنڈ سمیت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متاثرین بھیگے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ، منفی درجہ حرارت نے متاثرین کی مشکلات بڑھادی ہیں۔(جاری ہے)
بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ زلزلہ متاثر علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے جمعہ تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے ، زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،متاثرین کھلے آ سمان تلے پڑے ہیں۔
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،بے گھرمتاثرین کھلے آ سمان تلے پڑے ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ شدید بارشوں نے زلزلہ متاثرین کے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ شانگلہ اورسوات کے زلزلہ متاثرین کی خبرلیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.