عوامی تحریک نے بھی دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو ارسال کر دئیے
یوسی 242میں 269ووٹ لینے والے امیدوار کی بجائے 200ووٹ لینے والے کو فاتح قرار دیدیا
بدھ 11 نومبر 2015 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے بھی بلدیاتی الیکشن میں حکومتی دھاندلیوں کے ثبوت الیکشن کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جانے والے ثبوتوں کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسی 242 وارڈ نمبر 2میں عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار ایم اسلم نے سب سے زیادہ 269ووٹ حاصل کئے اور ریٹرننگ آفیسر سید اسد رضا کاظمی نے انہیں دستخط شدہ رزلٹ کی کاپی بھی دی مگر فاتح جنرل کونسلر کے طور پر 200ووٹ لینے والے اسلم مسیح تبسم کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔
اسی طرح یوسی 245لاہور سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار منظور حسین بھٹی اور وائس چیئرمین کے امیدوار شوکت ڈیال کو 510نمبر تک پولنگ سکیم دی گئی جبکہ جیتنے والے حکومتی امیدوار کے پاس 521 نمبر تک پولنگ سکیم موجود تھی ۔(جاری ہے)
یعنی حکومتی امیدواروں کو کوئی اور پولنگ سکیم دی گئی اور اپوزیشن امیدواروں کو کوئی اور پولنگ سکیم دی گئی ،پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اﷲ صدیقی نے کہاکہ لاہور میں ہمارے امیدواروں کو نتائج کی جو کاپی دی گئی بعد ازاں اس میں رد و بدل کر کے ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوا دیا گیا جو اپنی نوعیت کی لا قانونیت اور بد ترین دھاندلی ہے ،اسی طرح کی شکایات،چکوال ،بھکر،حویلی لکھا،قصور اور اوکاڑہ سے بھی موصول ہوئیں ۔
ترجمان نے کہاکہ ہم نے لاہور کے تمام بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار دینے کی رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے اور آئندہ سماعت پر دھاندلی کے ناقابل تردید ثبوت عدالت کو دیں گے ان ثبوتوں کی ایک کاپی الیکشن کمیشن آفس پنجاب کو بھی فراہم کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.