رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد
جمعرات 12 نومبر 2015 13:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
گودھرا، کورنگی، عثمان آباد اور لیاری کے علاقوں میں رات گئے کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہواہے۔ رینجرز نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.