وفاقی تعلیمی اداروں میں دو ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ نہیں کر رہے ، وزیر مملکت برائے کیڈ
جمعرات 12 نومبر 2015 15:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی تعلیمی اداروں میں دو ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے امکا ن کو مسترد کر دیا جس سے ڈیلی ویجز ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تنخواہوں کے عدم ادائیگی کے معاملے کی تمام تر ذمہ د اری وزیر مملکت نے بیورو کریسی پر ڈال دی ہے ۔
گزشتہ روز آ ئی سی بی جی ٹین فور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں کے دو ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری کیڈ کی تھی ان کو وزارت خزانہ کو سپلمنٹری گرانٹ کیلئے خط لکھنا چاہیے تھا کیونکہ وفاقی نظامت تعلیم نے دو ستمبر کو ایک سو چالیس ملین روپے کی ڈیمانڈ کیڈ کو بھجوائی جو ابھی تک وزارت میں ہی لٹک رہی ہے رواں مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں ڈیلی ویجز کا بجٹ مختص کروانا سیکرٹری کیڈ کی ذمہ داری تھی جو کہ آٹھ ماہ سے بغیر تنخواہ کام کررہے ہیں تنخواہ نہ ملنے پر اساتذہ کیسے توجہ سے پڑھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ ان ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.