چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر محمد علی ہیموٹورین ایوارڈ یافتہ 14 سالہ حدیقہ بشیر نے ایوان بالا کی کاروائی دیکھی
جمعرات 12 نومبر 2015 20:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی دعوت پر محمد علی ہیموٹورینایوارڈ یافتہ بین لاقوامی شہرت کی حامل سوات کی رہائشی چودہ سالہ حدیقہ بشیر نے ایوان بالا کی کاروائی دیکھی اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی۔چودہ سالہ حدیقہ بشیر ضلع سوات میں کم عمری میں شادیوں کے خلاف کامیاب آگاہی مہم چلانے رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حدیقہ بشیر کی جرات مندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سماجی بہتری کیلئے حدیقہ بشیر کی جدوجہد اور کام پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی میں قابل فخر ہے اور کہا کہ کم عمر حدیقہ بشیر نے جس جذبے اور ہمت سے کام کا آغاز کیا ہے وہ معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں اور شخصیات کیلئے بھی مثال ہے ۔(جاری ہے)
حدیقہ بشیر نے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ادا کئے گئے خیالات کے جواب میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کے سربراہ کی طرف سے ایوان بالا کی کاروائی دیکھنے کی دعوت اور شیلڈ پیش کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔
حدیقہ بشیر نے چیئرمین سینیٹ کو سوات کی روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا حدیقہ بشیر نے ا س خواہش کا اظہار بھی کیا کہ سکولوں سے باہر رہ جانے والے طلباء کیلئے قائم کی جانے والی فاؤنڈیشن کیلئے امداد دی جائے ا ور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں جس پر چیئرمین سینیٹ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرانے کا یقین دلایا ۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،سینیٹرز حاصل بزنجو،سید مظفر حسین شاہ بھی موجود تھے جنہیں حدیقہ بشیر نے سواتی ٹوپیوں کے تحفے دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.