اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیرا کو پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواستوں پر جواب کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی
جمعرات 12 نومبر 2015 22:05
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں پر جواب داخل کرانے کے لئے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو 25 نومبر تک مہلت دے دی ۔
(جاری ہے)
جمعرا ت کوعدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طالب علموں کے والدین اور فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر نجی سکولوں کی جانب سے دائر 20 مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔
بیکن ہاؤس کی جانب سے شاہد حامد جبکہ سٹی سکول کی جانب سے عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر پیرا کے سیکرٹری جاوید اقبال نے 20 میں سے 11 درخواستوں پر جواب داخل کرایا۔ عدالت نے بیرسٹر قاسم ودود کے ذریعے 14 مزید طالب علموں کے والدین کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے پیرا کو دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.