نجی ائر لائن کو برطرف ملازم کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم
جمعرات 12 نومبر 2015 23:03
اسلام آباد ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ائر لائن کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔
(جاری ہے)
حماد عباسی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے سات سال کی ملازمت کے بعد 2014ء میں بدنیتی کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اور 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے گئے۔
عدالت نے نجی ائر لائن کو بار بار مواقع فراہم کئے اور ہر بار آخری موقع فراہم کرنے پر مقدمے کی پیروی کی گئی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں اور جرح کی روشنی میں سائل واجبات کا حقدار ہے لہٰذا نجی ائر لائن کو حکم دیا جاتا ہے کہ 30 روز میں سائل کو واجبات کی مد میں 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کی ادائیگی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.