روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے
جمعہ 13 نومبر 2015 17:47
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے۔عالمی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔منصوبے کے مطابق فریقین چاہیں گے کہ ایک دوسرے کی سرزمینوں کے نزدیک متعین فوج کی سرگرمیوں کو انتہائی احتیاط اور معاملہ فہمی کے نکتہ نظر سے دیکھا جائے گا۔
اس ضمن میں ہر فریق ضروری اقدامات لے گا تاکہ عسکری سازوسامان اور فوجیوں کو دوسری ریاست کی سرزمین سے دور رکھا جائے اور کسی انہونی یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔دستاویز پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور دوسرے معاملات بارے طے کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
فریقین تمام ممکنہ اقدامات لیں گے تاکہ فوجی سرگرمیوں سے عام لوگ اور سول مستقر متاثر نہ ہو اور کسی بھی ایسے خطرے سے بچا جا سکے جو خطرناک فوجی سرگرمی سے پیدا ہو سکتا ہے" دستاویز میں کہا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس سمجھوتے کا فریقین کے ان دوسرے موجود بین الاقوامی معاہدوں اور اپنے دفاع سے متعلق حقوق و فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس ضمن میں دستاویز میں کوئی بھی بات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔سمجھوتے پر عمل درآمد کی خاطر فریقین ک ارادہ ہے کہ خصوصی مشترکہ عسکری کمیشن بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.