پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے کے خواہشمند طالب علموں کو مقررہ حد سے زیادہ فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت
جمعہ 13 نومبر 2015 18:24
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے کے خواہشمند طالب علموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نجی میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں سالانہ ٹیوشن فیس کی مد میں 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد رقم ادا نہ کریں جبکہ اس پر سالانہ 7 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کونسل نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل سے متعلقہ تعلیمی اداروں کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ ان قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
کونسل کے رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) حفیظ الدین احمد صدیقی کے مطابق میڈیکل کی تعلیم کے لئے نجی تعلیمی اداروں کی سالانہ فیس 6 لاکھ 42 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ سالانہ اس میں صرف 7 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ طالب علم اس سے زائد کسی نجی میڈیکل کالج کو فیس ادا نہ کریں۔(جاری ہے)
کونسل نے ہاؤس جاب کے حامل طالب علموں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹیوشن فیس ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بعض نجی میڈیکل کالجز طالب علموں سے زائد اور من پسند فیس وصول کرتے ہیں جس پر کونسل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کونسل نے طالب علموں سے کہا ہے کہ امتحانات کی فیس، ٹیکسز، ہاسٹل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور ایڈمیشن فیس اس سالانہ ٹیوشن فیس میں شامل نہیں ہے تاہم یہ رقم بھی 50 ہزار روپے بنتی ہے۔ ان تمام رسیدوں کی فوٹو کاپیاں پی ایم ڈی سی کو بھی جمع کرانا لازمی ہوں گی۔ اگر کوئی طالب علم تعلیمی سیشن شروع ہونے سے قبل یا کلاسز کے آغاز کے دو ہفتوں کے اندر کالج یا یونیورسٹی چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہو تو ادارہ اسے ایڈمیشن فیس کے علاوہ جمع کرائی گئی رقم کا 100 فیصد واپس کرنے کا مجاز ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.