محتسب پنجاب کا آئی جی پنجاب کوڈی پی او میانوالی سے وضاحت طلب کرنے کا حکم
تاخیر کے ذمہ دارافسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے‘محتسب پنجاب کا ٰآئی جی کوحکم
جمعہ 13 نومبر 2015 19:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) محتسب پنجاب جاوید محمود نے آئی جی پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ چوری کے معاملے میں مال مسروقہ کی جزوی برآمدگی ہونے کے باوجود 7ماہ بعد بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے اورمحتسب پنجاب کے بار بارنوٹس پر بھی پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر میانوالی سے وضاحت طلب کریں اورمقدمے میں تاخیر کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پپلاں کے رہائشی انعام الحق نے محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ اس کے گھر چوری کی واردات میں تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کاسامان چرایا گیا جس کی تھانے میں رپٹ درج کرائی گئی ۔مقامی پولیس نے شان علی اورگلزارنامی چوروں کوحراست میں لے کر چوری شدہ سائیکل اورکچھ سامان برآمد کرلیا مگر پولیس دیگر قیمتی سامان برآمد کرنے کیلئے تحرک کرنے کی بجائے حیلے بنا رہی ہے اور سات ماہ گذرنے کے باوجود مقدمہ بھی درج نہیں کیاگیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.