نیٹ پریکٹس کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کو بولرز کی تلاش
ہفتہ 14 نومبر 2015 21:54
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14نومبر۔2015ء ) متحدہ عرب امارات میں نیٹ پریکٹس کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بولروں کی تلاش رہتی ہے ۔ ابوظبی اور دبئی میں معاوضے کے بغیر نیٹ پر بولر آنے کو تیار نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی اور دبئی کے گراؤنڈ شہر سے دور واقع ہیں ۔ جن علاقوں میں ابوظہبی اور دبئی کے گراؤنڈز ہیں وہاں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں ہے اور جو لڑکے پریکٹس کرانے آتے ہیں انہیں ایک جانب ٹیکسی کا کرایہ ایک سو درہم ادا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بولروں کو پیسے دے کر نیٹ پر بلاتی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم ایک بولر کو نیٹ پر بولنگ کے لئے ڈیڑھ سو درہم جب کہ پاکستانی ٹیم پچاس درہم کی ادائیگی کرتی ہے ۔ نوجوان بولرز انگلش نیٹ پر بولنگ کرانے میں اس لئے دلچسپی رکھتے ہیں کیوں کہ وہ زیادہ معاوضہ دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
عام طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں نیٹ پریکٹس کے لئے بولر بلامعاوضہ مل جاتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کے بڑے میدان شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے بولر از خود آنے سے گریز کرتے ہیں ۔
معاوضے کی ادائیگی کے باوجود جو بولر نیٹ پر آتے ہیں وہ نان پروفیشنل ہوتے ہیں ۔ پاکستان کے نیٹ پر آنے والے ایک بولر کو دیکھ کر وقار یونس نے کہا کہ بولنگ کرانے آئے ہو یا ماڈلنگ کرنے ۔ امارات میں زیادہ تر کرکٹ ویک اینڈ پر ہوتی ہے ۔ عام دنوں میں لڑکے ملازمت کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.