پیرس حملے حرام اور خلاف شریعت ہیں ‘پچاس سے زائد علماء کا فتوی
عمر جمشید منگل 17 نومبر 2015 12:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 نومبر۔2015ء) پچاس سے زائد علمائے دین نے ایک فتویٰ میں پیرس میں ہونے والے حملوں کو حرام اور خلاف شریعت قرار دیا ہے۔ تنظیم اتحاد اْمت نامی تنظیم کے پلیٹ فام سے جاری اس مشترکہ فتویٰ میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی۔تاہم افغانستان‘عراق‘شام‘لیبیا‘یمن‘مصر‘فلسطین‘کشمیراوردنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر فتوی میں مذمت کا کوئی لفظ شامل نہیں کیا‘فتویٰ میں کہا گیا کہ اسلام کسی صورت معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
علمائے دین نے شدت پسند گروہ ’داعش‘ کے فلسفے کو بھی گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ اْس کے اقدام اسلام کے مطابق نہیں ہیں۔(جاری ہے)
تنظیم اتحاد اْمت کی طرف سے علمائے دین کا ایک بین الاقوامی فورم بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ دہشت گرد تنظیموں بشمول طالبان اور داعش کے انتہا پسندانہ موقف کی نفی اور توڑ کیا جائے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ اس بارے میں دنیا کے مختلف ممالک کے علمائے دین سے رابطہ کیا جائے گا۔
فتویٰ دینے والے علمائے دین میں شامل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلام قطعاً ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ پیرس کے اندر ہوا ہے اس کا اسلام کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اسلام قطعاً ایسے حملوں کی حمایت نہیں کرتا ہے، یہ انسانیت کا قتل عام ہے۔ داعش یا آئی ایس آئی ایس یا دیگر اس قسم کی تنظیمیں جو بھی کارروائیاں کر رہی ہیں جو بھی معاملات کر رہی ہیں وہ ان کی خود ساختہ سوچ کا ایک مظہر ہے اسلام کا جو بنیادی مقصد ہے وہ قطعاً اس قسم کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.