مصر کے علاقہ سینا میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ۔ روس
سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 14:35
روس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : روس کے سکیورٹی چیف نے مصر کے علاقے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کو دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ سکیورٹی کے سربراہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو مطلع کیا ہے کہ جہاز کے ملبے سے بیرونی دھماکہ خیز مواد کے نمونے ملے ہیں۔اس سے قبل امریکی اور برطانوی حکام نے کہا تھا کہ انٹیلیجنس کے اندازوں کے مطابق روسی جہاز کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی اس بارے میں رسمی طور پر کسی نتیجے پر پہنچنا باقی ہے۔اس سے پہلے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے طیارہ تباہ کرنےکا دعویٰ بھی کیا۔تاہم اس انٹیلیجنس اندازے کے بعد روسی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ جہاز کی تباہی کے بارے میں جو وجوہات بتائی جا رہی ہیں وہ قیاس آرائیاں ہیں۔(جاری ہے)
بیان میں کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یہ جہاز کیسے تباہ ہوا اور کیا ہوا، اس کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی حتمی بات کی جا سکتی اور ہم نے تحقیقات کے بارے میں تاحال کوئی خبر نہیں سنی۔
برطانوی سکیورٹی سروس کو شبہ ہے کہ جہاز پرواز سے کچھ دیر قبل کسی ایسے شخص نے سامان میں یا اس کے اوپر دھماکہ خیز آلہ نصب کیا جسے جہاز کے سامان رکھنے کی جگہ تک رسائی حاصل تھی۔دولتِ اسلامیہ سے منسلک صحرائے سینا کی ایک عسکریت پسند تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ جہاز اس نے تباہ کیا ہے، لیکن مصر اور روس دونوں نے اس دعوے کی تردید کی. یاد رہے کہ کوگلیماویا نامی کمپنی کا ایئر بس اے 321 طیارہ بحیرۂ احمر کے کنارے واقع مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے لیے پرواز کے 23 منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔اس حادثے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے بیشتر روسی تھے. اس سے متعلق روسی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ روسی جہاز کی تباہی کے ذمہ داران افراد کا بھی جلد ہی تعین کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.