پاکستان میں رواں سال لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ
خواتین پر جنسی حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،رواں سال جنوری سے جون تک 102کیس ریکارڈ پر آئے جو پچھلے سال اسی عرصے سے پانچ گنا زیادہ ہے‘ غیر سرکاری ، نگران تنظیم کی رپورٹ
بدھ 18 نومبر 2015 21:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) پاکستان میں رواں سال لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، 6سے 10 سال عمر کے 178لڑکوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ لڑکیوں میں یہ تعداد 150تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بچوں سے جنسی زیادتی پر کام کرنے والی ایک غیر سرکاری اور نگران تنظیم ’’ساحل ‘‘کے مشاہدے کے حوالے سے بتایا کہ 2015ء کے پہلے چھ مہینوں میں 6سے 10سال عمر کے لڑکوں میں پچھلے سال اسی عرصے کی نسبت زیادتی کے واقعات میں 4.3فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
چھ سے دس عمر کے 178لڑکوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ لڑکیوں میں یہ تعداد 150تھی۔ساحل کے ترجمان ممتاز گوہر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو وجہ بتائی کہ عام طور پر لڑکے گھروں سے زیادہ باہر نکلتے ہیں لہٰذا انہیں نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے۔(جاری ہے)
بہت سے والدین بدنامی کے خوف سے لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ریپ رپورٹ نہیں کرتے۔دوسری جانب خواتین پر جنسی حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے جون تک 102ایسے کیس ریکارڈ پر آئے جو پچھلے سال اسی عرصے سے پانچ گنا زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر تمام عمر کے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی آئی اور جنوری سے جون تک روزانہ اوسطاً تقریبا 9بچوں کے ساتھ ایسے واقعات سامنے آئے۔رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں تمام عمر کے بچوں سے 1565ریپ رپورٹ ہوئے جبکہ 2014ء میں اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 1786تھی۔ساحل کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال کل3500کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ حقیقی تعداد دس ہزار تک ہو سکتی ہے۔پاکستانی حکومت نے رواں مہینے موجودہ قوانین میں ترمیم کے بعد بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو عمر قید یا موت کی سزا دینے کا اعلان کیا تھا۔تاہم قوانین میں اس ترمیم کا اطلاق 14سال سے کم عمر لڑکیوں پر ہوتا ہے اور یہ قانون لڑکوں سے متعلق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.