لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ایل ایس ای 25انڈیکس 10.16پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5574.04پر بندہو ا

بدھ 18 نومبر 2015 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 10.16پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5574.04پر بند ہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر92کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔15-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ70 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ مارکیٹ میں کل7لاکھ200حصص کا کاروبارہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ13ہزار 500حصص ۔ پیس پاکستان لمیٹڈ 2 لاکھ12 ہزار 500حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے53ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 21.00 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.86روپے کم ہو گئی۔