زرعی ماہرین کی فالسہ کیشاخ تراشی فروری میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 نومبر 2015 13:29

سلانوالی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) فالسہ ایک پت جھڑ پودا ہے ۔سرد ی میں ا س کے پتے گرجاتے ہیں کہر پڑنے سے اگرپودے کی اوپر والی شاخیں سو کھ بھی جائیں تو سطح ز مین سے نئی شاخیں پھوٹ آتی ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے فالسہ کے کاشت کاروں کوہدایت کی ہے کہ و ہ شاخ تراشی کاعمل فروری میں مکمل کریں تا کہ سر د ی سے نئی شاخیں متاثر نہ ہوں شاخ تراشی ہرسال کرنی چاہیے کیونکہ شاخ تراشی نہ کرنے کی صورت میں پودے اونچے ہوجاتے ہیں اورا ن میں پھول کم آتے ہیں جس کیو جہ سے پیداوارکم ہوجاتی ہے شاخ تراشی سے پودا پھیلتا ہے اور ا س کی شاخیں ز یاد ہ نکلتی ہیں۔