تل کی ترقی داد ہ اقسام سے 700تا 800کلوگرام فی ایکڑپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 19 نومبر 2015 13:29

سلانوالی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) ماہرین زراعت نے کا شت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی زیاد ہ سے زیاد ہ کا شت کویقینی بنائیں ا س طرح بہترپیداوارکے حصول سے بھاری مالی منافع حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تل کی فصل کا اوسط رقبہ 85 ہزارایکڑ ہے جس سے 200سے 400کلوگرام فی ایکڑپیداوار حاصل کی جار ہی ہے تاہم اگر تل کی ترقی داد ہ اقسام کاشت کی جا ئیں تو 700سے 800کلوگرام فی ایکڑپیداواربھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔