بنگلور : اے بی ڈیویلیئرز کا 100 واں ٹیسٹ بارش کی نذر ہوگیا
جمعرات 19 نومبر 2015 16:36
بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہو گئے اور اسے پانچویں دن بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا ۔ بھارت کی کرکٹ تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا جب کوئی ٹیسٹ میچ چار دن بارش کی نذر رہا اور اسے بالآخر بے نتیجہ قرار دیا گیا۔ یہ بھارت میں کھیلا گیا دوسرا مختصر ترین ٹیسٹ میچ ثابت ہوا جس میں صرف 81 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جب کہ تاریخ کا نواں مختصر ترین میچ ہے۔
بھارت کو تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ تیسرا میچ 25 نومبر سے ناگپور میں کھیلا جانا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میچ کے چار دن بارش کی نذر ہوجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کی یہی اہمیت ہے کہ یہ اے بی ڈیویلیئرز کا 100واں میچ تھا اور انھوں نے اس میں 80 سے زیادہ رنز بنائے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ بنگلور میں صرف پہلے دن کا کھیل ہو سکا جس میں پروٹیز نے واحد اننگز میں 214 رنز بنائے۔
جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنائے لیکن پھر کوئی کھیل نہ ہو سکا ۔ دریں اثنا بھارت نے سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز کیلیے موجودہ سکواڈ میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔17 رکنی سکواڈ میں سے فاسٹ بولرز امیش یادیو، بھونیشور کمار اور آل رائونڈر گرکریت سنگھ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں متعلقہ ٹیموں کی نمائندگی کیلیے ریلیز کردیا گیا ہے ۔ سکواڈ میں برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی ( کپتان )، شیکھر دھون، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، ردھیمان ساہا، روی چندرن ایشون، رویندرا جدیجا، امیت مشرا، ورون ارون، اشانت شرما، کے ایل راہول اور سٹورٹ بنی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.