پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا،انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-1کی برتری حاصل
یواے ای میں پاکستان کی معاون کنڈیشنز میں سیریز میں برتری بہت اہمیت کی حامل ہے، آخری ون ڈے جیت کر سیریز کو تین ایک سے اپنے نام کریں گے، انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن
جمعرات 19 نومبر 2015 17:47
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ (کل) دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستانی سکواڈ میں یاسر شاہ اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو شامل کئے جانے کا امکان ہے،دبئی میں قومی ٹیم کی کوچز کی زیرنگرانی سخت پریکٹس ،کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر تے رہے۔
میچپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ (کل)جمعہ کودبئی کے میدان میں کھیلا جائیگا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
احمد شہزاد کو اب تک موقع نہیں دیا گیاہے امکان ہے افتخار کی جگہ احمد شہزاد کو آخری ون ڈے کیلئے میدان میں اتارا جائے،انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کا یہ سنہری موقع ہے وہ اب دبئی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ نہیں ہاری ہے۔
اظہرعلی الیون کو سیریز برابر کرنے کیلئے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں ناقص فیلڈنگ ،بد ترین رننگ بٹوین وکٹ اور خراب شاٹ سلیکشن کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین پاکستانی بیٹسمین رن آوٹ ہوئے اور3 کھلاڑی غلط شاٹس پر کیچ کیے گئے۔دبئی میں قومی ٹیم کوچز کی زیرنگرانی سخت ترین پریکٹس کی جس میں کوچز کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سیکھا ہے۔ اور وہ آخری میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ یواے ای میں پاکستان کی معاون کنڈیشنز میں سیریز میں برتری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ آخری ون ڈے جیت کر سیریز کو تین ایک سے اپنے نام کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.