لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس20.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5562.21 پربندہو ا

جمعرات 19 نومبر 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس20.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5562.21 پر بندہو ا۔ مجموعی طورپر77کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا13-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل30لاکھ92 ہزار 600حصص کا کاروبارہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے25 لاکھ1ہزارحصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ1 لاکھ26 ہزار 500حصص۔جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈکے1 لاکھ 17ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ گندہارا انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت15.24 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی فرسٹ کیپیٹل ایکوئٹیز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.68روپے کم ہو گئی۔