ملک کے مختلف شہروں کے کسٹمز کلکٹرز کا 23نو مبر کو کرا چی میں اہم اجلاس بلا نے کا فیصلہ

جمعرات 19 نومبر 2015 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء)ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر جما ل ترہ کئی اور دیگر عہدیداران کی بلو چستان کی ڈیو ٹی پیڈ ما ل بر دار گا ڑیوں کو پنجا ب اور ملک کے دیگر صو بوں میں نا حق روکے جا نے کے خلا ف جا ری کو ششیں رنگ لے آئی ،ملک کے مختلف شہروں کے کسٹمز کلکٹرز کا چیمبر کے صدر جما ل ترہ کئی اور پیٹرن ان چیف غلام فا روق کے ساتھ 23نو مبر کو کرا چی میں اہم اجلاس بلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چیمبر کے صدر جمال ترہ کئی اور پیٹرن ان چیف غلا م فا روق نے ان گاڑیوں کے ما لکان سے تما م دستا ویزات ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان میں جنرل سیکرٹری کے ساتھ جمع کرا نے کی ہدا یت کی ہے جن پرپنجا ب اور سندھ کے مختلف شہروں میں کسٹم حکام نے کیسز بنا ئے ہیں ،واضح رہے اس با بت چیمبر آف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان کے صدر جما ل ترہ کئی ،نا ئب صدر سمیع اللہ بلو چ ، پیٹرن ان چیف غلا م فا روق، ظفر رزاق درانی سمیت دیگر کی جا نب سے اعلیٰ حکام سے ملا قا تیں کی گئی تھی اور چیئر مین ایف بی آر ،چیف کلکٹر پنجا ب اور دیگر کو بلو چستان کی ما ل برا دار گا ڑیوں کو نا حق پنجا ب اور سندھ کے مختلف شہروں حیدر آباد ،ملتا ن،لا ہور ،فیصل آ باد ،میا نوالی و دیگر میں روک کر ان سے بھتہ لینے با رے آگا ہ کیا تھا جس پر چیف کلکٹر کسٹم کی احکاما ت کی روشنی میں کسٹم کے سپریٹنڈنٹ اور ایک انسپکٹر کو معطل کر کے روکی جا نے والی ایسی گا ڑیوں کو فوری چھوڑدیا گیا تھا جن پر کیسز نہیں بنا ئے گئے تھے جبکہ جن ما ل بر دار گا ڑیوں کے خلا ف کیسز بنا ئے گئے ہیں سے متعلق 23نو مبر کو کرا چی میں چیمبر کے عہدیداروں اور پنجا ب و سندھ کے مختلف شہروں حیدر آباد ،ملتا ن،لا ہور ،فیصل آ باد ،میا نوالی اور بلو چستان کے کسٹم کلکٹر زو دیگر کا اجلاس منعقد کئے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بلو چستان چیمبر آف کا مرس کے صدر جما ل ترہ کئی اور پیٹرن ان چیف غلام فا روق شرکت کر یں گے اس سلسلے میں چیمبر آف کا مرس کے صدر نے ان تما م گا ڑیوں کے ما لکا ن کو ہدا یت کی کہ وہ فوری طور پراپنی ما ل بردار گا ڑیوں کے تما م تر دستا ویزات ایوان صنعت و تجا رت میں جنرل سیکرٹری ارشد کے ساتھ جمع کرا ئیں تا کہ منعقد ہو نے والے اجلاس میں کسٹم حکام کے ساتھ اس با بت تفصیلی با ت چیت کی جا سکے