نیب نے لوٹی ہوئی رقم کا چیک متاترین کوواپس کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کے حوالے کردیا

جمعرات 19 نومبر 2015 23:03

ملتان۔19نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) نیب ملتان نے عوام کو لوٹنے والی این جی او”سوسائٹی فارکمیونٹی ڈویلپمنٹ “ سے 30لاکھ وصول کرنے کے بعد چیک بینک آف پنجاب کے وائس پریذیڈنٹ کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے گزشتہ روزنیب آفس ملتان میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی نیب ملتان طارق محمودندیم،وائس چانسلربہاؤالدین زکریایونیورسٹی ڈاکٹر طاہرامین اور بینک آف پنجاب کے وائس پریذیڈنٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نیب طارق محمود ندیم نے کہاکہ یہ رقم لوگوں کی امانت ہے اور میں امیدکرتاہوں کہ بینک آف پنجاب یہ رقم اپنی تمام شاخوں کے ذریعے متاثرین میں جلد واپس کردے گی۔واضح ہو کہ این جی او نے دی بینک آف پنجاب کے افسران کی ملی بھگت سے بلااجازت اورغیرقانونی بلاسود قرضہ حسنہ کی سکیم فروری2014ء میں شروع کی جس کے ذریعے پنجاب بھر سے تقریباً 30لاکھ روپے فارم بیچنے کی مدمیں وصول کیے۔یہ این جی او محکمہ سوشل ویلفیئر کوئٹہ سے رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔ نیب نے رضاکارانہ طورپر این جی او سے لوٹی ہوئی رقم واپس لی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر زکریایونیورسٹی نے 30لاکھ روپے مالیت کا چیک وائس پریذیڈنٹ دی بینک آف پنجاب کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :