پاک بھارت سیریز کا فیصلہ ہوجائے تو پلان بی بھی سامنے آجائے گا، شہریار خان
جمعہ 20 نومبر 2015 21:49
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف خودکریں گے۔جائلز کلارک پاک بھارت سیزیز کیلئے کوششیں کررہے ہیں پاک بھارت سیریز کا فیصلہ ہوجائے تو پلان بی بھی سامنے آجائے گا،عمر اکمل کیخلاف تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔ایک یا دو میچ ہارنے سے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کی جاتیں، کپتان اور کوچ کو میری مکمل حمایت حاصل ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
وہ جمعہ کو یہاں دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔شہریار خان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ پاک بھارت سیریز کا فیصلہ جلد ہوجائے،جائلز کلارک سے بات ہوئی ہے وہ کرکٹ کی بہتری کی خاطر پاک بھارت سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔(جاری ہے)
شہریار خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے تو پلان بی بھی سامنے آجائے گا،ہم نے پلان بی پر کام مکمل کیا ہواہے،بی سی سی آئی چیئرمین ششانک منوہر کی جانب سے پاک بھارت سیریز صرف بھارت میں کرانے کے بیان کے سوال کے جواب میں پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا موقف سب کے سامنے ہے بارباراس کو دہرانا اچھا نہیں سمجھتا انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اورون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے اس سے پہلے میں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ایسی فیلڈنگ نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے ہیں ایک یا دو میچ ہارنے سے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کی جاتیں،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کپتان اور کوچ کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔عمر اکمل کیخلاف تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.