مو سم سر ما میں بر سیم، لو سر ن، جئی ،را ئی گرا س کی عمد ہ اقسام کا شت کریں،زر عی ما ہر ین

ہفتہ 21 نومبر 2015 14:38

سلانوالی۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 نومبر۔2015ء) زر عی ما ہر ین نے کا شت کاروں کو ہدا یت کی ہے کہ مو سم سر ما میں جا نوروں کی سبز چا ر ہ کی ضرور یا ت کو پو را کر نے کیلئے بر سیم، لو سر ن، جئی ،را ئی گرا س کی عمد ہ اقسام کا شت کریں ۔پھر زمین میں تین چار دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر اچھی طرح نر م اور بھر بھر ی کر لیں۔ گو بر کی گلی سڑ ی کھا دفی ایکڑ کھیت میں یکساں بکھیر کر ہل چلائیں۔

برسیم، لو سر ن اور اگیتی جئی کی کا شت 15نو مبر تک مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

البتہ جئی کی د ر میا نی اور پچھیتی اقسا م دسمبر کے آخرتک کا شت کی جا سکتی ہیں۔ بر سیم اور لوسر ن کا صاف ستھرا معیار ی بیج 6سے8کلو گرا م فی ایکڑ استعمال کریں ۔برسیم اور لو سر ن کی کا شت بذر یعہ چھٹہ کھڑے پا نی اور لو سر ن کی کا شت بذ ریعہ ڈ ر ل قطاروں میں 30سینٹی میٹر کے فا صلے پر کریں ۔برسیم کی مخلو ط کا شت کیلئے سر سوں کی بجا ئے را ئی گراس یا 15سے 20کلو گرا م جئی کا معیا ر ی بیج فی ایکڑ استعما ل کریں۔ بر سیم اور لو سر ن کو پہلاپا نی بیجا ئی کے ایک ہفتے اور جئی کو تین ہفتے بعد ضرور د یں ۔