مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈ کانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ‘ جیفری بائیکاٹ
پیر 23 نومبر 2015 12:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) سابق انگلش کپتان اور موجودہ مبصر جیفری بائیکاٹ نے خبردار کیا ہے کہ مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈکانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ‘مہمان بیٹسمینوں کیلئے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا تاہم ون ڈے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ‘ آئندہ برس کے وسط میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جو2010 کے فکسنگ اسکینڈل کے بعد اس کا پہلا ٹورہوگا اور ایک بار پھر کرپشن کے الزامات پاکستانی ٹیم کے تعاقب میں ہوں گے۔
جیفری بائیکاٹ نے کہاکہ اسکینڈل کے بعد سے پاکستانی پلیئرز کا رویہ کافی بہتر ہوا اورانھوں نے خودکوکافی کنٹرول میں رکھا ہے، اصل اہمیت کپتان کی ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کے لیے کیسی ٹون سیٹ کرتا ہے اور پاکستان کے پاس مصباح کی صورت میں ایک بہترین کپتان موجود ہے اگر وہ آئندہ برس انگلینڈ آتے ہیں تو ان کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ خود کو انتہائی ٹھنڈا اور پرسکون رکھیں تاہم اگر وہ نہیں آتے تو پھر پی سی بی کو انگلینڈ کے دورے کیلیے موزوں کپتان کی تلاش کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.