جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ، پاکستان کے احمد شہزاد آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں
پیر 23 نومبر 2015 14:29
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) 23 نومبر کے دن دنیائے کرکٹ کے کئی نامور سٹار پیدا ہوئے جن میں جنوبی افریقہ کے بہترین اوپنر گیری کرسٹن کے علاوہ آسٹریلیا کے فاسٹ باولر ، اپنی مونچھوں کی وجہ سے مشہور آسٹریلیا کے مرو ہیوزاور پاکستان کے احمد شہزاد شامل ہیں تا ہم ان میں سے گیری کرسٹن سب سے قابل ذکر کرکٹر اور کوچ ہیں ۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے گیری کرسٹن آج کے دن 1967ء میں پیدا ہوئے ، انہیں قدرت نے اپنے دور کا ایک بہترین اوپننگ بلے باز بنا دیا ۔
گیری نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993-94ء میں آسٹریلیا کے خلاف شروع کیا ۔ اسی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سڈنی میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز انداز میں 5 رنز سے جیتا جس میں گیری کرسٹن کا حصہ 67 اور 41 رنز کا تھا ۔ گیری کو پہلی سنچری بنانے کے لئے دو برس انتظار کرنا پڑا جو انہوں نے جوہاننسبرگ میں انگلینڈ کے خلاف بنائی ۔(جاری ہے)
اپنے کیریئر میں انہوں نے 21 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں جن میں 8 سنچریاں ایسی تھیں جن میں انہوں نے 150 سے زائد رنز سکورکئے ۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے 5000 ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے ۔ گیری کرسٹن دسمبر 2007ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تو نہ صرف بھارت کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی بلکہ اس نے انہی کے دور میں 2011ء کا عالمی کپ بھی جیتا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.