پاکستان کی حقیقی خالق جماعت مسلم لیگ(ن) ہی قائد کے شہر کو دنیا کا ماڈل شہر بنائے گی،علی اکبر گجر
پیر 23 نومبر 2015 17:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان کی حقیقی خالق جماعت مسلم لیگ(ن) ہی قائد کے شہر کو دنیا کا ماڈل شہر بنائے گی‘ شہر قائد کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی ناگزیر ہے‘ ماضی میں کراچی کو منی پاکستان ہونے کی سزا دی گئی جس کا ازالہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھی کریں گے‘‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کی اصل حیثیت بحال کر کے دو کروڑ سے زائد شہریوں کو روشنیاں لوٹائے گی‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع کورنگی کی یونین کونسل نمبر 13 عظیم پورہ میں بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ماضی کی نفرتوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے لئے شہر قائد کے باشعور شہری میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں‘ ضلع کورنگی کراچی کے علاقے عظیم پورہ میں یونین کونسل نمبر 13 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے چےئر مین چوہدری اسد کی انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کا بڑا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر، مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، یونین کونسل نمبر13 عظیم پورہ کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چےئرمین چوہدری اسدکے علاوہ دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہکراچی کی تقدیر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب بلدیاتی نمائندے ہی سنواریں گے ‘کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے بہترین امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے‘ کراچی کو بڑھتے ہوئے مسائل سے بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے منتخب بلدیاتی نمائندے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کراچی کو دنیا کا خوبصورت ترین صنعتی و تجارتی مرکز بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی‘ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ کراچی کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر علی عاشق گجر نے وزیر اعظم پاکستان کے کراچی کے لئے فراخدلانہ روئیے پر میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن بس سروس سمیت دیگر منصوبے میاں محمد نواز شریف کی کراچی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ‘ کر اچی کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندے حل کریں گے‘ کراچی کے تمام مسائل کا حل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی حل کرے گی‘ یونین کونسل نمبر13 عظیم پورہ کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چےئرمین چوہدری اسد نے کہا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین شہر کو مخصوص مفادات کی وجہ سے نظر انداز کیا جا تارہا ہے‘ شہر کے بلدیاتی مسائل خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں‘ کراچی کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مرکزی حکومت کراچی کی روشنیوں کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم سب مل کر اس شہر کو پاکستان کا سب سے پر امن اور ترقی یافتہ شہر بنانے میں اپنا اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے‘
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.