پاکستان اور افغانستان میں موجود نامعلوم عناصر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے اہم ذرائع ہیں ‘ امریکی محکمہ خزانہ
منگل 24 نومبر 2015 14:03
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) امریکی محکمہ خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان میں موجود نامعلوم عناصر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے اہم ذرائع ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے بھی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس بات کہ شواہد موجود ہیں پاکستان اور افغانستان سے حالیہ کچھ عرصے میں شام میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو عطیات کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔
امریکی محکمہ خزانہ کی” اسسمنٹ رسک فناننسنگ ٹیرارسٹ 2015“کے نام سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اور افغانستان میں مختلف ذرائع سے فنڈز اکٹھا کر رہا ہے۔اسمگلنگ ‘بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر ذرائع حقانی نیٹ ورک کے فنڈز اکٹھا کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کالعدم لشکر طیبہ کو زیادہ تر فنڈز پاکستان کے اندر سے ہی فراہم کیے جارہے ہیں اور فلاحی ادارے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن فنڈز کے اہم ذرائع ہیں ‘نجی عطیات اور تجارتی سرگرمیاں بھی اس کی اضافی فنڈنگ کے ذرائع ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی 2010 میں نیو یارک کے ٹائم اسکوائر کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والے فیصل شہزاد نے مئی 2010 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حامی شخص سے تقریباً 4 ہزار 900 ڈالر نقد حاصل کیے، اسے یہ رقم ایک گیس اسٹیشن اٹینڈنٹ آفتاب علی خان کے ذریعے امریکی ریاست میسا چیوسیٹس سے ملی۔آفتاب علی خان غیر قانونی طور پر رقم کی ہیر پھیر میں ملوث تھا۔
6 ہفتوں بعد فیصل شہزاد نے پاکستان میں موجود اسی ذرائع سے مزید 7 ہزار ڈالر حاصل کیے، اس بار اسے یہ رقم ایک پاکستانی تاجر اور غیر قانونی طور پر رقم کی ہیر پھیر کرنے والے محمد یونس کے ذریعے ملی۔رپورٹ میں ایک اور پاکستانی شہری سیف اللہ انجم رانجھا کا بھی ذکر کیا گیا جو امریکی شہر کولمیبا میں غیر قانونی طور پر رقم کی اندرون اور بیرون ملک منتقلی کا کاروبار کرتا تھا اور جسے بعد ازاں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات میں مجرم ٹھہرایا گیا تھاسیف اللہ رانجھا نے 4 سال کے دوران 21 ٹرانزیکشنز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ سے جمع کی گئی 22 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک منتقل کی۔امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں ایک اور شخص کا، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اس شخص نے افغان بارڈر کے قریب خفیہ لیبارٹریز میں بنائی جانے والی ہیروئن امریکہ سمیت 20 ممالک میں اسمگل کی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے افغان طالبان کی فنڈنگ کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.