قومی اسمبلی میں بلاسود ، مجموعہ دیوانی اور دیگر ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادےئے گئے
منگل 24 نومبر 2015 14:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان کا بلاسود ترمیمی بل، پی ٹی آئی کے رکن عارف علوی کا مجموعہ دیوانی ترمیمی اور دیگر ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوائے گئے۔
(جاری ہے)
شیر اکبر خان نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سودی نظام کو ختم کرے، سود سے پاک نظام رائج کرے، عارف علوی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اندرونی معاملات کو حل کرنے کیلئے مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ عدالتوں میں کیس کافی عرصے تک زیر التواء رہتے ہیں۔
شاہدہ اختر علی نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور فرقے کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی نہ کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین میں ترامیم کے بل کا معاملہ اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ کم سن بچوں کے ساتھ بد فعلی کو بھی دہشت گردی میں شامل کیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.