امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی

جمعرات 2 مئی 2024 21:07

امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا (آج) جمعہ کو چترال پہنچے گا۔امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں، دلہا اور دلہن نے اًپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا۔

متعلقہ عنوان :