کا شت کارگھیا کدو کی اگیتی کا شت فروری میں مکمل کریں۔ ماہرین

منگل 24 نومبر 2015 16:55

سلانوالی ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) ماہرین زراعت نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ گھیا کدو کی اگیتی کا شت فروری کے مہینہ میں مکمل کریں ۔ کا شت کا ر ایک ایکڑ کی کا شت کیلئے 2کلوگرا م صحت مند بیج استعما ل کریں۔زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3.5میٹر کے فاصلے پر ڈوری سے نشان لگائیں۔

(جاری ہے)

ا ن نشانو ں کے دونوں اطراف 35کلوگرام نائٹروجن 36کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹا ش فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں بعدازاں نشانوں سے مٹی اٹھا کر 3.5میٹر چوڑی پٹری بنالیں ۔

گھیا کدوں کی کا شت کیلئے پٹری کے دونوں کنارو ں پر 55سے 60سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2بیج 2سے 3سینٹی میٹر گہرائی پر بذ ریعہ چو کا لگائیں اور کا شت کے بعد کھیت کو فور ی پانی لگادیں ۔بیلوں کی بڑھوتری اور ابتدائی پھل بننے تک 6کلوگرام نائٹروجن فی ایکڑ پہلی قسط کے طور پر ڈالیں ۔با قی ماندہ 18کلوگرام نائٹرو جن فی ایکڑ دوسر ی چنائی کے بعد گوڈ ی کر کے 2سے 3اقسا ط میں ڈالیں جس سے پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہو گا ۔