مویشیوں کی غذا کو زہریلے مادوں سے بچانا ضروری ہے ۔ماہرین لائیوسٹا ک

منگل 24 نومبر 2015 16:56

سلانوالی ۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء) لائیوسٹا ک ماہرین نے بتا یا ہے کہ مویشیوں کی غذا کو زہریلے مادوں سے بچانا ا ن کی صحت کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اگر حیوانی غذائی اجزاء سے زہریلے ما د ے مائیکو ٹاکسن پرقابو نہ پایا جا ئے تو پھر ا ن میں ہیپا ٹائٹس ،انیمینا، خونی پیچش، گردوں میں انفکشن، بدہضمی ،جگر پر اثرا ت، جلدی امراض ،بھو ک کی کمی اور دیگر خطر نا ک امراض جنم لے سکتے ہیں۔ جن کے اثرا ت ان امرا ض سے متاثر ہ جانوروں کے دودھ گوشت ڈیری پرو ڈکٹس ،او ن اور انڈوں کے ذریعے انسانی صحت کو شدید متاثرکرنے کا سبب بنتے ہیں ۔