آئی ڈی پیز پر راشن کی بندش ظالمانہ اقدام ہے ،ارباب طاہر
گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ،فاٹا سیکرٹریٹ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، رہنماء اے این پی
منگل 24 نومبر 2015 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات ارباب محمد طاہر خان خلیل نے شمالی وزیرستان کی پانچ تحصیلوں کے آئی ڈی پیز پر راشن کی بندش کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے آئی ڈی پیز کو زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم رکھنا چاہتی ہے ۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ نے بھی اس المیے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز جو کہ پہلے سے ہی اپنا گھر بار لٹا چکے ہیں اور اس سرد موسم میں وہ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔(جاری ہے)
اور اب انہیں خوراک سے محروم رکھ کر زندہ درگور کرنے کی ظالمانہ روش اپنا لی گئی ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی اور اُن کی بحالی دونوں حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ آپس کی چپقلش اور ایک دوسرے پر الزامات کے آئی ڈی پیز پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لہٰذا دونوں حکومتوں کو چاہیے کہ آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.