جامعہ کراچی، اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر اورآئی سی ایم اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
منگل 24 نومبر 2015 19:46
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم وقائم مقام ڈائریکٹر اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کہا کہ اکیڈیمیاء کا اصل مقصد تدریس وتحقیق کو جدید خطوط پر استوارکرناہے ۔صنعتی ترقی سے روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں،اسی تنا ظر میں دنیا بھر میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس سے معیشت فروغ پذیر ہے ،جس پر توجہ دینا چاہیئے۔
صنعتوں کی ترقی کے لئے اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔اس ضمن میں مفاہمتی یاداشتوں کا مقصد اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر اور دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے مابین باہمی تعاون،ریسرچ اور مشترکہ مفاداتی امور پر مثبت باہم پیش رفت کے قوی اور روشن امکانات ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر اور انسٹیٹوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان (ICMA ) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا اہتمام انسٹیٹوٹ ہذا کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط جامعہ کراچی کی جانب سے قائم مقام ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر جبکہ آئی سی ایم اے کی جانب سے کامران جیلانی نے کئے۔ اس موقع پرڈاکٹر ثمینہ خلیل بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر مونس احمر نے مزید کہا کہ آئی سی ایم اے ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے اور مفاہمتی یاداشت سے دونوں تعلیمی اداروں کو ایک نئی جہت ملے گی ۔کامران جیلانی نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اور تعلیمی اداروں کے مابین شراکت وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جیسے بڑے تحقیقی ادارے سے ہمارااشتراک ہورہا ہے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے انجام دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.