میو ہسپتال میں پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام اورلوکل گورنمنٹ کے پیرا میڈیکس کے تمام مسائل جلداز جلد حل کئے جائیں‘مظاہرین
منگل 24 نومبر 2015 19:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ایند ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے زیرِ اہتمام میو ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ/ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے رہنماؤں ملک منیر احمد ، عاشق غوث ،تنویر احمد بھٹی،شعیب انور چوہدری، طلعت سجاد، عزیز جٹ، قاری ارشاد الرحمن، رانا تنویر، حافظ دلاور حسین، محمد بلال، رانا بشیر، صابر، شاہد روشن، باجی ناہید ، ملک وسیم ، ابرار شاہ ، افضال میر، میاں وحید سمیت میو ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم حکومتِ پنجاب محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عرصہ 65 سال سے یہ پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف سب سے زیادہ پسے ہوئے طبقے میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
عرصہ پانچ سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔ مگر جو کہ کاغذی کاروائی کی حد تک محدود رہی۔
پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آج بھی اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے در بدر ہیں ۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 1 تا 4 اور مِسنگ کیٹیگری (درجہ چہارم) کا سروس سٹرکچر ، BOM، ایڈہاک، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ، ورک چارج، پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو حکومت کی مجوزہ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔ ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 5 تا 17 کا سروس سٹرکچر ، گریڈ 5تا17 کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا رِسک الاؤنس ، پیرامیڈیکس گریڈ 5تا 17 کے سروس سٹرکچر پر مکمل عمل درآمد، ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈپلومہ ہولڈر ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو تنگ کرنا بند کرے۔سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری بند کی جائے۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام اورلوکل گورنمنٹ کے پیرا میڈیکس کے تمام مسائل جلداز جلد حل کئے جائیں۔ اگر ہمارے مطالبات جلد از جلد حل نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کا آئندہ احتجاج مورخہ 26-011-2015 کو جناح ہسپتال ، لاہور میں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.