ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتاہوں ، میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کرکٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں‘ ان کی پابندی لمبی ہوسکتی تھی ‘عامر اپنی سزا پوری کر چکے ہیں اسے دوسرا موقع ملنا چاہئے
سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین جیفری بائیکاٹ نے محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور موقع دینے کی حمایت کردی
بدھ 25 نومبر 2015 13:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) انگلینڈ کے سابق اوپننگ بیٹسمین جیفری بائیکاٹ نے محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور موقع دینے کی حمایت کردی۔ جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نوجوان باوٴلر محمد عامر کو اس کے ماضی کے باعث نہیں روکنا چاہیے۔ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کی سزا بھگت کر کرکٹ میں واپس آئے ہیں اور بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں چٹاگانگ ویکنگز کی جانب سے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
14 ٹیسٹ، 15 ایک روزہ اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2010 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جہاں انھیں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ٹیم سے باہر کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
جیفری بائیکاٹ نے پاکستانی ویب سائٹ پاک پیشن ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتاہوں ، میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کرکٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کی پابندی لمبی ہوسکتی تھی لیکن وہ اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔
“ایک دفعہ انھوں نے قانون کے مطابق اپنی سزا پوری کی ہو، پھر معاشرے کو انہیں دوسرا موقع دینا چاہیے”۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو دوسرا موقع دیتے ہیں تو پھر کھیلنے کا بھرپور موقع دیں اور اگر ان کی کارکردگی معیار کے مطابق ہے تو انھیں پاکستان ٹیم میں بھی جگہ دیں”۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ کسی کو بھی محمد عامر کے خلاف کوئی رنجش نہیں رکھنی چاہیے، محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں واپس آنا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.