قومی اسمبلی نے کمپنیز ترمیمی بل، اینٹی منی لانڈرنگ بل اور سٹاک ایکسچیجز کے انضمام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلئے
بدھ 25 نومبر 2015 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے کمپنیز ترمیمی بل، اینٹی منی لانڈرنگ بل اور سٹاک ایکسچیجز کے انضمام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلئے جبکہ ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2015 ‘پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2015ء پیش کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے (اینٹی منی لانڈرنگ) انسداد تطہیر زر (ترمیمی) بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیز ترمیمی بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اس کی ایوان سے شق وار منظوری لی جس کے بعد ایوان نے بل کی متفقہ منظوری دیدی۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سٹاک ایکسچینجز شراکت ڈی میوچلائزیشن و انضمام (ترمیمی) بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی۔
وزیر خزانہ نے بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دور ان وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے کی حیثیت سے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے قیام کیلئے نیز اس کے انتظام و کنٹرول کے لئے احکام وضع کرنے کا بل ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2015ء پیش کیا۔ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر زاہد حامد نے پاکستان بیت المال ایکٹ 1991ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2015ء پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.