کراچی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی
دھماکا سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا،آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ
بدھ 25 نومبر 2015 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) لی مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ،جاں بحق شخص کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اوراسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.