ہائیکورٹ کا محکمہ پراسیکیوشن کو اوکاڑہ کے مزارعین کے مقدمات فوجی عدالتوں کی بجائے عام عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
بدھ 25 نومبر 2015 22:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے اوکاڑہ کے مزارعین کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کیخلاف دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف چالان عام عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کے رو برو درخواست گزاروں سلیم اور ندیم اشرف کے وکلاء نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ اوکاڑہ میں مقدمات درج ہیں ۔
پراسیکیوٹر کے نوٹ پر انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوانے کا حکم دیا ،پراسیکیوٹر کو یہ نوٹ لکھنے کا کوئی اختیار نہیں جبکہ قانون کے مطابق فوجی عدالت میں مقدمات بھجوانا وفاقی حکومت کی ہدایت پر بنائی گئی صوبائی ایپکس کمیٹی کا کام ہے جبکہ ملزمان کسی نوعیت کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ۔(جاری ہے)
عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے پیش ہوئے اور بتایا کہ قانون کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی ہی کسی بھی کیس کو فوجی عدالت میں بھجوانے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔فاضل بنچ نے اس وضاحت کے بعد درخواستیں نمٹاتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف چالان عام عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.