میکسیکو کے قریب اٹھنے والے سمندری طوفان سینڈرا کی شدت میں اضافے

جمعرات 26 نومبر 2015 12:56

میکسیکو سٹی ۔ 26نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) میکسیکو کے قریب سمندر میں اٹھنے والے سمندری طوفان سینڈرا کی شدت میں اضافے کے بعد میکسیکو کے حکام نے الرٹ وارننگ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان سینڈرا پانچویں درجے سے تیسرے درجے پر آنے کے بعد حکام نے ملک بھر میں الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ طوفان میں شدت آنے کے بعد میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں 50 سے70ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور اس دوران ہوا کی رفتار 185کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

میکسیکو کے نیشنل ہری کین سنٹر کا کہنا ہے کہ سینڈرا طوفان ابھی میکسیکو سے جنوب مغربی علاقوں مینز یلینو ، کولیما بالترتیب 880اور1160کلو میٹر دور ہے تاہم طوفان حالیہ دنوں میں ان علاقوں کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ مئی سے نومبر کے اختتام تک کا دورانیہ میکسیکو میں سمندری طوفان لے کر آتا ہے اور رواں سال اب تک میکسیکو میں 12سمندری طوفان آچکے ہیں۔