اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا

عدالت نے درخواست منظورکربھی لی تواطلاق اسرائیل کی سرزمین پرنہیں ہوسکتا، بیان

بدھ 22 مئی 2024 12:23

اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست جنگ کے دوران اسرائیل کے ہاتھ باندھنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت نے درخواست منظورکربھی لی تواطلاق اسرائیل کی سرزمین پرنہیں ہوسکتا، غزہ میں جانی نقصانات کاصحیح ڈیٹا معلوم نہیں ، 9 لاکھ شہریوں نے رفح سے انخلا کردیا ہے، ہم رفح کو حماس کا آخری گڑھ سمجھتے ہیں۔ادھر امریکی سینیٹ کمیٹی میں وزیرخارجہ کے بیان کے دوران فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا اور انٹونی بلنکن کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث قرار دیا۔