صاحبزادہ طارق اللہ نے اراکین پارلیمنٹ میں تفہیم القرآن کے 6جلدوں پر مشتمل مکمل سیٹ تحفتاً تقسیم کئے
جمعرات 26 نومبر 2015 13:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ میں تفہیم القرآن کے 6جلدوں پر مکمل سیٹ تقسیم کئے، اس سلسلے میں صاحبزادہ طارق اللہ نے پارلیمنٹ لاجز میں ہر رکن پارلیمنٹ کے گھر جاکر اُنہیں یہ سیٹ تحفتاً پیش کیے۔ اس موقع پر الہدیٰ انٹرنیشنل ٹریولز کے چیف ایگزیکٹیو سہیل غوری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
اراکینِ پارلیمنٹ نے تفہیم القرآن کے سیٹ ملنے پر صاحبزادہ طارق اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیّد ابوالاعلیٰ مودودی برصغیر ہی نہیں پوری دنیا کے عظیم اسلامی سکالر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، اسلام اورقرآن کے لیے اُن کی تفسیر ”تفہیم القرآن“ آسان اور سلیس انداز میں تحریر کی گئی ہے، جس کے باعث ہر خاص و عام کو اس کے ذریعے سے قرآن کریم کا مطالعہ کرنے اور اُسے سمجھ کر عمل کرنے میں بے حد آسانی ہوجاتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.