وزیرداخلہ کاپاسپورٹ بنوانے کے لئے آن لائن نظام متعارف کرانے اور ایک سال میں ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کا اعلان
جمعرات 26 نومبر 2015 13:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آن لائن نظام متعارف کرانے اور ایک سال میں ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت سے قبل پاسپورٹ عملہ ایوان صدراوراعلیٰ حکام کے گھرجاتاتھا تاہم اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیاہے،گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے۔
جمعرات کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نادرا کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے جلد آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت سے قبل پاسپورٹ عملہ ایوان صدراوراعلیٰ حکام کے گھرجاتاتھا تاہم اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں پاسپورٹ کی گھر پر ترسیل کا عمل شروع کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.