دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں‘ مالاکنڈ میں حالیہ زلزلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے‘ ان کی بحالی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 27 نومبر 2015 14:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پیرس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں‘ مالاکنڈ میں حالیہ زلزلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے‘ ان کی بحالی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے۔
جمعہ کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے حملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دنیا میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ یہ ایک ایسا ناسور ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
ملاقات میں خورشید احمد شاہ نے برٹش ہائی کمیشن کو زلزلہ سے متاثرہ مالا کنڈ ڈویژن کے اپنے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مالا کنڈ میں لاکھوں افراد زلزلے کی تباہ کاروں کا شکار ہوئے اور ان کی بحالی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ برٹش ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے تعاون و اقدامات سے بھی اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.